ترک حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ : 4 سابق کمانڈروں سمیت 200 پر فرد جرم عائد

ترک حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ : 4 سابق کمانڈروں سمیت 200 پر فرد جرم عائد
chief-staff-turkish-armyانقرہ (اے ایف پی)ترکی میں 2003 ءمیں حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 سابق فوجی کمانڈروں سمیت 200 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

پراسیکیوٹرنے کارروائی کے دوران کہا ہے کہ ملزمان نے ملک میں امن و امان خراب کر کے فوجی حکومت کا راستہ ہموار کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
ان ملزمان میں 30 حاضر سروس یا ریٹائرڈ آرمی افسران اور چار سابق کمانڈر شامل ہیں۔ مجرم قرار دیئے جانے کی صورت میں انہیں بیس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
ملزمان میں 30 سابق یا حاضر سروس فوجی اہلکاروں کے علاوہ سابق سربراہ نیوی ایڈمرل اوزدن آرنک، سابق ائرفورس کمانڈر جنرل حلیل ابراہیم فرتینر، جنرل سٹاف کا نمبر2 سابق جنرل ارگن سیگون بھی شامل ہیں۔ ترک پراسیکیوٹر نے یہ نہیں بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کب شروع ہو گی۔
دریں اثناءعدالت نے گذشتہ ہفتے گرفتار کئے گئے القاعدہ کے 29 ارکان پر مختلف جرائم میں مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے 14 ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار القاعدہ کے ارکان میں سے بعض نے افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں