عراق: برطانوی کمپنی کےچاراہلکارہلاک

عراق: برطانوی کمپنی کےچاراہلکارہلاک
british-deadموصل (ايجنسياں) عراق کےشہرموصل میں ایک خودکش حملےمیں برطانوی کمپنی کےچارکارکن ہلاک ہوگئےہيں۔

روئٹرزنیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق عراق کےسیکورٹی ذرائع نےبتایاہے کہ برطانوی کمپنی کےقافلےکے پاس ایک خودکش حملےمیں برطانوی کمنپنی کےچارغیرملکی کارکن ہلاک اورپانچ عراقی زخمی ہوگئے۔
ایک اور رپورٹ کےمطابق عراقی پولیس نےدعوی کیاہے کہ صوبہ بصرہ میں پچیس مشکوک شدت پسند کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق صوبہ بصرہ کی پولیس نےبتایاکہ ان شدت پسندوں کوایک رہائشی علاقےسےگرفتارکیاگیاہے۔عراقی سیکورٹی اہلکاروں نےصوبہ نینوا اوردیالہ سےبھی ایک شدت پسندگروہ کےسرغنہ زیدحمیدالکروی سمیت اٹھارہ شدت پسندوں کوگرفتارکیاہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں