دارالعلوم زاہدان: انیسویں تقریب ختم بخاری صرف جمعرات کو منعقدہوگی

دارالعلوم زاہدان: انیسویں  تقریب ختم بخاری صرف جمعرات کو منعقدہوگی
mosallaزاہدان(سنی آن لائن)دارالعلوم زاہدان کے سالانہ جلسہ دستاربندی وتقسیم اسناد کی مدت محدود ہوگئی ہے۔ کمیٹی برائے انعقاد تقاریب دارالعلوم زاہدان کے جاری بیان کے مطابق اس سال تقریب ختم بخاری شریف وجلسہ دستاربندی صرف جمعرات 26رجب بمطابق 8جولائی2010ء کو منعقد ہوگی۔

یاد رہے اس سے پہلے طے ہوا تھا کہ انیسویں تقریب ختم بخاری دارالعلوم زاہدان جمعرات  سے شروع ہوکرجمعے کی نماز تک جاری رہے ۔ کمیٹی برائے انعقاد تقریب ختم بخاری کے جاری بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام مسلمانوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بعض مسائل اور موانع کی وجہ سے دارالعلوم زاہدان کے طلبہ کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب ختم بخاری وجلسہ تقسیم اسناد جمعرات آٹھ جولائی کی صبح سے شروع ہوکر نمازعشاء تک جاری رہے گی۔ اس پرنور تقریب میں اکابرعلمائے کرام اور مسلم مفکرین شرکت کرکے خطاب فرمائیں گے۔
اس لیے تمام شائقین سے درخواست کی جاتی ہے جمعرات کے دن کو اس معنوی تقریب سے کسب فیض کیلیے مختص کردیں اور بروقت اپنی آمد یقینی بنائیں۔

کمیٹی برائے انعقاد تقریب ختم صحیح بخاری۔دارالعلوم زاہدان

تاریخ: جمعرات 8 جولائی بمطابق 26رجب1431ہ۔ق
مقام: مرکزی عیدگاہ اہل سنت زاہدان،بلوچستان۔ ایران


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں