امریکا، طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے، حافظ حسین

امریکا، طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے، حافظ حسین
h-hossen-ahmadکراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکا جب طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔

قومی کانفرنس طلب کرنے کے لئے ہم سانحات کا انتظار کرتے ہیں، مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے، اس سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں امریکا کو شکست ہو رہی ہے جب کہ پاکستان میں حالات خراب کرنے میں بلیک واٹر ملوث ہے۔
وہ پیر کو جامعہ مرکز العلوم اسلامیہ منگھوپیر میں دورہ حدیث، تخصص فی الفقہ اور تجوید و حفظ القرآن کے60 طلبہ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی شاہ نے خطاب میں کہا امریکا، افغانستان میں شکست کھا چکا اور وہ اب افغانستان سے نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے اور طالبان سے مذاکرات پر آمادہ ہے۔
اس موقع پر جامعہ کے شیخ الحدیث مفتی ولی خان المظفر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر شیر علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ افغانستان کے عوام نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ برطانیہ، روس کے بعد اب امریکا شکست سے دوچار ہو رہا ہے۔ میڈیا وار لڑی جا رہی ہے۔ آپ مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کو اپنے کردار سے غلط ثابت کریں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں