ترکی: عالمی اتحاد علمائے مسلمین کے اجلاس کاآغاز، مولاناعبدالحمید کی شرکت

ترکی: عالمی اتحاد علمائے مسلمین کے اجلاس کاآغاز، مولاناعبدالحمید کی شرکت
ettehad-ulamaاستنبول(سنی آن لائن) مسلم علماء کی بین الاقوامی تنظیم عالمی اتحاد علمائے مسلمین کا تین روزہ اجلاس منگل انتیس جون تا یکم جولائی ترکی کے شہر استنبول میں جاری ہے۔

عالم اسلام کی غیرسرکاری انجمنوں کا یونین IDSB نے عالم اسلام کے نامور علمائے کرام اور دانشوروں کا اجلاس استنبول میں بلایاہے۔ سرپرست دارالعلوم زاہدان اورخطیب اہل سنت زاہدان حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمیدایران کے شیعہ وسنی اسکالرز سمیت اس اجلاس میں مدعو ہوئے ہیں۔ مولانا عبدالحمید نے افتتاحی نشست میں خطاب کرکے اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اس اہم اجلاس میں 600مسلم علمائے کرام، دانشور اور ماہرین شریک ہیں جو استنبول کے ہوٹل جواہر میں عالم اسلام کے اہم ایشوز پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس اجلاس میں بطور خاص غزہ کی ناکہ بندی اور کاروان آزادی پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
عالمی اتحاد علمائے مسلمین کا ہیڈکوارٹر بیروت میں واقع ہے۔ اس عالمی تنظیم کی بنیاد 2003ء میں ڈالی گئی جو کسی بھی حکومت سے وابستگی کے بغیر کام کررہی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں