طالبان کا حملہ پسپا کردیا، 20اتحادی فوجی مار دیئے، طالبان کا دعویٰ

طالبان کا حملہ پسپا کردیا، 20اتحادی فوجی مار دیئے، طالبان کا دعویٰ
jalalabad-blastکابل(ايجنسياں) افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان نے فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ پسپا کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں بیس سے زائد اتحادی اورافغان فوجی مارے گئے ۔

افغان اور اتحادی حکام کے مطابق طالبان کے ایک گروپ نے آج صبح جلال آباد میں اتحادی فوج کے تیسرے بڑے فضائی اڈے پر حملہ کیا ۔ حملہ آوروں نے پہلے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کے ذریعے جلال آباد ائر بیس کا گیٹ تباہ کیا اور پھر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کردی ۔
اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حملہ پسپا کردیا گیا ہے ۔ کئی حملہ آور مارے گئے اور دو فوجی بھی زخمی ہوئے ۔ تاہم ترجمان نے تفصیل نہیں بتائی ۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ چھ خودکش حملہ آوروں نے حملے حصہ لیا جس میں بیس سے زائد اتحادی اور افغان فوجی مارے گئے ۔
حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کابل پہنچے ہیں ۔ وہ افغانستان میں قانون کی عمل داری اور بدعنوانی کی روک تھام جیسے معاملات پر افغان اور امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں