بدامنی سے نجات کاواحدراستہ اسلام کی معتدلانہ تعلیمات کی طرف رجوع ہے

بدامنی سے نجات کاواحدراستہ اسلام کی معتدلانہ تعلیمات کی طرف رجوع ہے
molana27اسلام میں مسئلہ اعتدال کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا اسلام اعتدال اور میانہ روی کا دین ہے اور ہر شعبے میں اسلام نے اعتدال کو مدنظر رکھاہے۔ خطیب اہل سنت نے مزید کہا ایک طرف اسلام نے دنیا پرستی وشہوت پرستی سے منع کیاہے وہیں ترک دنیا اور رہبانیت کو بھی ناجائزقرار دیاہے۔ اسلام کا فرمان ہے لوگوں کے ساتھ اجتماعی زندگی گزار کر حلال روزی کمانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مگر دنیاپرست بھی نہیں بنناچاہیے، زاہد رہ کراللہ تعالی کی عبادت کرنی چاہیے۔ صحراؤں اور پہاڑوں کا رخ کرکے عام زندگی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

جامع مسجدمکی زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے حضرت شیخ الاسلام نے کہا اسلام افراط وتفریط سے دور ہے۔ مادہ پرست مغربیوں نے دنیا میں افراط کیا اور مادہ پرستی پر اترآئے جبکہ عیسائی پادریوں اور راہبوں نے تفریط سے کام لیا۔ لیکن اسلام کہتاہے: ،،نعم المال الصالح للرجل الصالح،،(کیا ہے اچھا اور مبارک ہے پاک مال نیک وصالح انسان کیلیے) یعنی حلال مال نیک انسان کیلیے مبارک اور خالی ازاشکال ہے۔
مولانا عبدالحمید نے مزید کہا اسلام خوبیوں، پاکیوں اور راسخ عقیدے کے ساتھ اچھے اعمال کادین ہے۔ اس لیے اسلام پر پوری طرح عمل کرکے اخلاق رذیلہ؛ بغض وحسد اور عداوت سے اجتناب کرناچاہیے۔ بات آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام عدل وانصاف، دینداری اور نیک برتاؤ کا دین ہے۔ اسلام نے معاشرے کے ہرشعبہ وطبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو تحفظ دیکر انہیں ان کے مخصوص حقوق سے بھی نوازا ہے۔ چنانچہ اسلام نے خواتین کے حقوق کے تحفظ پرزور دیاہے۔
کامیابی کا واحد راستہ اسلام کی معتدلانہ تعلیمات پر عمل کرنے کو قرار دیتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا اسلام کسی بھی اسلامی معاشرے کے امن وامان کاذریعہ ہے۔ اس کی تعلیمات ساری نیکیوں کی جڑ ہیں۔ اگر پوری طرح اسلام کی تعلیمات پرعملدرآمد ہوجائے تو انسانی معاشرے کے مسائل ختم ہوجائیں گے۔
آخر میں انہوں نے تاکیدکی کہ آج کل اعتدال سے دوری کی وجہ سے پوری دنیا ہرج ومرج اور بدامنی کاشکارہے۔ اسلام کے اعتدال ومیانہ روی کی طرف رجوع دنیا کو ہلاکت وبربادی سے نجات دلانے اور کامیابی تک پہنچانے کاواحد راستہ ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں