یمن : القاعدہ سے تعلق کے شبے میں پچاس غیرملکی گرفتار

یمن : القاعدہ سے تعلق کے شبے میں پچاس غیرملکی گرفتار
yemen-arrestصنعاء (ايجنسياں) یمن میں القاعدہ سے تعلق کے شبے میں پچاس غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ امریکا نے اپنے بارہ شہریوں کی حراست کی تصدیق کردی۔

سعودی اخبار الحیات کے مطابق یہ گرفتاریاں یمن میں عربی زبان سکھانے کے تعلیمی اداروں کی سخت نگرانی کے بعد عمل میں آئی ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں امریکی، برطانوی، فرانسیسی اور ملائشین شامل ہیں۔
واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے یمن میں بارہ امریکی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ۔ مگر کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ ادھر نیوجرسی کی عدالت نے دہشت گردی کی تربیت کیلئے صومالیہ جانے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار دو افراد کو اگلی سماعت تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ بیس سالہ محمد محمود اَلیسا اور چوبیس سالہ کارلوس المونتے کو ہفتے کے روز نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مصر جانے والی دو مختلف پروازوں پر سوار ہورہے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں