او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت کو بحری قذاقی ودہشت گردی قرار دیدیا

او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت کو بحری قذاقی ودہشت گردی قرار دیدیا
oic-logoجدہ (خبررساں ادارے) اسلامی سربراہی کانفرنس نے غزہ جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی عالمی ماہرین سے تحقیقات اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جدہ میں او آئی سی کی مجلس عاملہ کے غیر معمولی اجلاس کے بعد سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسن اوغلو نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرکے اسرائیل تنہا ہوگیا ہے۔ اور عالی برادری اسکی مذمت پر متحد ہوگئی ہے۔
او آئی سی سربراہ نے فلوٹیلا پر حملے کو ریاستی دہشتگردی اور بحری قذاقی قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث اسرائیلی حکام کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غزہ کی اسرائیلی ناکابندی ختم کرانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
اوغلو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کا شکار امدادی قافلے میں بتیس ممالک کے افراد سوار تھے۔ اسی لیے یہ ایک طرح سے اقوام متحدہ پر حملہ ہے۔ اس لیے عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں