کوئٹہ میں فائرنگ، چارپولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں فائرنگ، چارپولیس اہلکار ہلاک
quetta-attack2کوئٹہ (بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ایس ایچ او خالق داد کی گاڑی پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنے گھر سے تھانے جا رہے تھے۔
بی بی سی اردو کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں ایس ایچ او، ان کے ڈرائیور اور دو محافظ سوار تھے اور یہ چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور اس کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو سول ہسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں ایک ڈی ایس پی سمیت دس سے زائد اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں