خرطوم (ايجنسياں) سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے پانچ سال کی نئی مدت کے لیے دوبارہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
خرطوم میں حلف برداری کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں موریتانیہ،چاڈ اور جبوتی سمیت پانچ افریقی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
جنرل عمر حسن البشیر 1989 میں ایک فوجی انقلاب کے نتیجے میں برسراقتدار آئے تھے، لیکن گذشتہ ماہ منعقدہ کثیر جماعتی صدارتی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔ صدربشیر کی جماعت اور اس کے اتحادیوں نے شمالی سوڈان کے پارلیمان انتخابات میں 95فی صد کے قریب نشستیں حاصل کی تھیں اور اس طرح انہیں آئین میں ترامیم کے لیے دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل ہوگئی تھی۔عمر البشیر نے اس سے پہلے 2005 میں جنوبی اور شمالی سوڈان میں امن معاہدہ طے پانے کے بعد پانچ سال کی مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔اس معاہدے کے نتیجے میں افریقہ کے اس سب سے بڑے ملک میں جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہواتھا جس میں ایک اندازے کے مطابق بیس لاکھ افراد مارے گئے تھے۔

آپ کی رائے