دوشنبے (خبررساں ادارے) تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والا تنظیم کا سینتیسواں اجلاس تین روز تک جاری رہے گا، اور اس کے آخری روز مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر ، مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال اور مسلم امہ کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وسطی ایشیا اور اسلامی دنیا کے عنوان سے ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک کو قریب لانے اور مغرب میں اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کے خاتمے پر بھی بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ او آئی سی کو انیس سو انسٹھ میں قائم کیا گیا تھا جبکہ دنیا بھر کے ستاون مسلم ممالک اس کے ممبر ہیں اوراس کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہے ۔
واضح رہے کہ او آئی سی کو انیس سو انسٹھ میں قائم کیا گیا تھا جبکہ دنیا بھر کے ستاون مسلم ممالک اس کے ممبر ہیں اوراس کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہے ۔
آپ کی رائے