سینیٹ:توہین آمیز خاکوں کی مذمت معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کامطالبہ

سینیٹ:توہین آمیز خاکوں کی مذمت معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کامطالبہ
senateاسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان  کے اراکین سینیٹ نے ڈنمارک اور ناروے کے ملعون کارٹونسٹ کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے یہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔

گزشتہ روز ایوان بالا میں ایم کیو ایم کے سینئر عبدالخالق پیرزادہ نے نکتہٴ اعتراض پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف قراردادمنظور کرنے کامطالبہ کیا۔
سینئر گل نصیب‘ پروفیسر خورشید‘ اسحاق ڈار عباس خان آفریدی اورحافظ رشید نے توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ متعلقہ ممالک سے سفارتی سطح پراس معاملے پر بات کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا توہین آمیز خاکوں کودکھانے والی ویب سائٹس بندکی جائیں.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں