اللہ کا ولی بننے کا طریقہ

اللہ کا ولی  بننے کا طریقہ
allah-waleسوال: میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کے زمانہ میں کوئی اللہ کا ولی کس طرح بن سکتا ہے؟ کیا اس کے لئے دنیا پوری طرح چھوڑنی پڑے گی؟

جواب: چھوٹے بڑے ہرقسم کے گناہوں سے بچے، اتباع سنت کا اہتمام کرے، ہمیشہ اللہ والوں کی صحبت میں اٹھتا بیٹھتا رہے۔ حلال اور پاکیزہ روزی کمانے کا اہتمام کرے، اپنی عبادات، اخلاق، معاملات کو صحیح رکھے۔ اللہ کی یاد میں زیادہ سے زیادہ وقت گذارے۔ اللہ ورسول کی محبت اس کی عظمت میں سرشار رہے، کسی نیک وصالح عالم باعمل کے ہاتھ بیعت ہوجائے اورانھیں اپنا مرشد مان لے۔ پھر ان شاء اللہ جلد ہی ولایت مل جائے گی، احکام شریعت اور شیخ کامل کی ہدایات کے مطابق دنیا کمانا ولی بننے میں مانع نہیں۔

فتوی(ب): 90=91-1/1431
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں