لیبیا کی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ طرابلس میں گر کر تباہ

لیبیا کی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ طرابلس میں گر کر تباہ
planeطرابلس (العربيہ) لیبیا کی فضائی کمپنی کا ایک مسافر جہاز دارلحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز پر عملے کے گیارہ افراد سمیت 104 مسافر سوار تھے۔

کنٹرول ٹاور کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ جہاز پر سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہالینڈ کا ایک آٹھ سالہ بچہ صرف اس حادثے میں زندہ بچا ہے۔
العربیہ سے بات کرتے ہوئے لیبیا کے صحافی علی مصطفی نے کہ افریقن ائر لائن کے طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا کہ جب بدھ کے روز گرینچ کے معیاری وقت چھے بجے صبح طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا۔ جہاز رن وے پر گر کر تباہ ہوا، جسے فورا آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
علی مصطفی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ حادثہ آئس لینڈ سے اڑنے والی راکھ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا یہ راکھ شمالی افریقہ داخل نہیں ہوئی، اس سے صرف مراکش کی فضائی حدود متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر حادثہ پائیلٹ کی کسی ٹیکنیکل غلطی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
حادثے کے فورا بعد امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ امدادی عملہ جہاز سے نعشیں نکال کر طرابلس کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر رہا ہے تاکہ ان کی شناخت کی جا سکے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں