افغانستان : اتحادی فوج کی فائرنگ سے 4 طلبہ جاں بحق‘ قندھار کا ڈپٹی میئر قتل

افغانستان : اتحادی فوج کی فائرنگ سے 4 طلبہ جاں بحق‘ قندھار کا ڈپٹی میئر قتل
afghanistan-new-attackکابل (اے ایف پی) افغانستان میں اتحادی فوج کی فائرنگ سے 4 طلبہ جاں بحق ہو گئے نامعلوم افراد نے قندھار کے ڈپٹی میئر کو قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی صوبہ خوست میں نیٹو کے ایک قافلے نے ایک کار پر فائرنگ کی جس میں سوار چار افراد جاں بحق ہوئے۔ بیان کے مطابق گزشتہ رات ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم نہ رکنے پر قافلے میں شامل فوجیوں نے فائرنگ کر دی۔ بیان کے مطابق مارے جانیوالے افراد میں دو مزاحمت کار بھی شامل ہیں دوسری جانب صوبائی پولیس چیف عبدالحکیم حساق زوئے نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارے جانے والے تمام طلبہ تھے ان میں ایک بارہ سالہ بچہ بھی تھا۔
دریں اثناء صوبہ قندھار کے نائب میئر عزیز اللہ برمال کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ ایک مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے اس دوران مسجد میں دیگر نمازی بھی موجود تھے حملہ آوروں نے مسجد کے اندر داخل ہو کر عزیز اللہ کو گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ صوبائی ترجمان زلمی ایوبی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک دشمنوں کی کارروائی ہے جو نہیں چاہتے کہ دیانتدار لوگ افغان عوام کی خدمت کریں اور سرکاری محکموں میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عزیز اللہ کے ساتھ کسی کا کوئی جھگڑا یا دشمنی نہیں تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں