مکہ مکرمہ میں 817 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت3ماہ میں مکمل ہو جائے گی

مکہ مکرمہ میں 817 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت3ماہ میں مکمل ہو جائے گی
tower-meccaمکہ (خبررسان ادارے) مکہ مکرمہ میں شاہی کلاک ٹاور کی تعمیر تین ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔ تکمیل کے بعد 817 میٹر اونچا یہ ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہو گا ۔

یہاں نصب کئے جانے والے کلاک کا قطر 45 میٹر ہے اور یہ لندن کے بگ بین کلاک سے چھ گنا بڑا ہے۔ یہ ٹاور 662 میٹر بلند کنکریٹ سٹرکچر اور 155میٹر اونچے دھاتی ہلال پر مشتمل ہے ۔ ٹاور میں بنایا جانے والا ہوٹل جون میں کھول دیا جائے گا ۔ مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں واقع یہ ٹاور دوبئی میں واقع دنیا کے بلند ترین برج الخلیفہ سے صرف 11میٹر کم ہے جو 828 میٹر بلند ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں