نئی دہلی: مسلمانوں کو مذہبی بیداری کے ساتھ سیاسی و سماجی بیداری کی بھی ضرورت ہے، مفتی مکرم

نئی دہلی: مسلمانوں کو مذہبی بیداری کے ساتھ سیاسی و سماجی بیداری کی بھی ضرورت ہے، مفتی مکرم
fatehpurimasjidدہلی (پ ر) مسجد فتحپوری دہلی کے امام مفتی محمد مکرم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مذہبی بیداری کے ساتھ سیاسی اور سماجی بیداری کی بھی اشد ضرورت ہے پچھلے 60 سالوں میں مسلمانوں کی پسماندگی کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم میں موقع سے فائدہ اٹھا کر ترقی کرنے کا جذبہ بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تقریباً 50 سال مسلمانوں کے تعاون سے حکومت کی مسلمانوں نے بابری مسجد کے تالہ کھولے جانے اور پھر شہادت کے اندوہناک واقعہ سے ناراض ہو کر کانگریس کا ساتھ چھوڑا تب سے یہ پارٹی بحران میں ہے۔ این ڈی اے حکومت اور مخلوط حکومتیں اسی ناراضی کی بناء پر قائم ہوئیں اور جب سونیا گاندھی اور وزیراعظم من موہن سنگھ نے مسلمانوں کو اعتماد میں لیا تو کچھ حالات بہتر ہوئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں