سی آئی اے نے تشدد کی شہادتیں مٹانے کیلئے وڈیوٹیپس تباہ کیں، ای میلز میں انکشاف

سی آئی اے نے تشدد کی شہادتیں مٹانے کیلئے وڈیوٹیپس تباہ کیں، ای میلز میں انکشاف
cia1لندن(جنگ نیوز) سی آئی اے کی اندرونی ای امیلز سے پتہ چلا ہے کہ ایجنسی کا سابق سربراہ پورٹر گوس 2005ء میں ایک مشتبہ دہشت گرد کے ساتھ ممنوعہ طریقوں کی شہادت پر مبنی وڈیوٹیپس تباہ کرنے پر متفق تھا۔

اس متنازع کارروائی کی ایف بی آئی تحقیقات کررہی ہے۔ اس کارروائی سے صدر بش کی وائٹ ہاوٴس کی قونصل ہیریٹ میئرز کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا اور انہیں بھی بعد میں پتہ چلا۔ان وڈیو ٹیپس میں دکھایا گیا تھاکہ مشتبہ دہشت گرد ابو زبیدہ کو کس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر ممنوعہ تفتیشی طریقے خاص طور پر واٹر بورڈنگ استعمال کئے گئے۔ سی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر جوس روڈریگوز کو خدشہ تھا کہ ان 92 ٹیپس کو تباہ نہ کیا گیا تو ان ٹیپس سے ہونے والے انکشافات ایجنسی کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔ای میل کے مطابق پورٹر گوس نے کہا کہ انہیں تباہ کردیا جائے اور اس کے جو بھی نتائج ہوں گے وہ ان سے نمٹ لے گا۔یہ ای میلز جسٹس ڈپارٹمنٹ نے امریکی شہری آزادیوں کی یونین کے مطالبے پر جاری کی ہیں۔ یونین کے وکیل بین وزنر نے کہا کہ ان ٹیپس کی تباہی سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس کا مقصد شہادتیں ختم کرنا اور انصاف کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنا تھا۔ اگر محکمہ انصاف ذمہ داروں کو سزا دلوانے میں ناکام رہاتو وہ خود کو بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں