کوئٹہ دھماکا: نجی ٹی وی کے کیمرہ مین ، ڈی ایس پی سمیت 8افراد جاں بحق

کوئٹہ دھماکا: نجی ٹی وی کے کیمرہ مین ، ڈی ایس پی سمیت 8افراد جاں بحق
quetta-attackکوئٹہ (ايجنسياں) کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ظاہر شاہ کاظمی اور نجی ٹی وی چینل کے سینئر کیمرہ مین ملک عارف بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کوئٹہ قاضی عبدالواحدنے 8افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ، زخمیوں میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا ناصر شاہ بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے مرکزی علاقے منان چوک پر نجی بنک کے افسر سید ارشد زیدی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، ان کی میت سول اسپتال پہنچا ئی گئی مرحوم ارشد زیدی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر آغا اشرف زیدی کے صاحبزادے بتائے جاتے ہیں ارشد زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کی اطلاع ملنے پر ان کے لواحقین، دوست و احباب کی بڑی تعداد اور پولیس حکام سول اسپتال پہنچ گئے، جبکہ واقعہ کی کوریج کیلئے میڈیا کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سول اسپتال پہنچ گئی۔ اس دوران شعبہ حادثات کے باہر انتہائی دھماکا شدید تھا، جس سے شعبہ حادثات اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے پولیس اہلکاروں سمیت نجی ٹی وی چینل کے دو نمائندوں اور ایک کیمرہ مین ملک عارف شدید زخمی ہوگئے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ظاہر شاہ کاظمی اور ملک عارف بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دھماکے سے جیو نیوز کے نمائندے سلمان اشرف بھی معمولی زخمی ہوئے اور ان کی قوت سماعت متاثر ہوئی۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کوئٹہ قاضی عبدالواحد نے جائے وقوعہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ واردات فرقہ واریت کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ جائے وقوعہ ایک مشتبہ سر اور بازو ملے ہیں اور شبہ ہے کہ یہ دھماکا خودکش ہوسکتاہے، ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں 91مقامات پر کیمرے نصب کئے

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں