
روسی میڈیا کے مطابق داغستان کے علاقہ کرابداخ کینت میں ایک بڑے غیرقانونی گروہ کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق اس گروپ کی رہنماءمقامی باشندہ محمد علی وگابوف کر رہا ہے جس پر کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا شک ہے جس کے باعث اسے مطلوبہ مجرم قرار دیا گیا۔ وگابوو ان خودکش خواتین میں سے ایک خاتون کا شوہر بھی ہے جنہوں نے 29 مارچ کو ماسکو میٹرواسٹیشنوں پر دھماکے کےے تھے۔ حکام کے مطابق موجودہ آپریشن میں جنگی ہیلی کاپٹر اور توپیں استعمال کی جارہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ابھی تک آپریشن میں دو شدت پسندوں کو ختم کیا جا چکا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 2 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
آپ کی رائے