ممتاز عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد وفات پا گئے

ممتاز عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد وفات پا گئے
dr-israr-ahmadلاہور (ايجنسياں) ممتاز عالم دين ڈاکٹر اسرار احمد وفات پا گئے۔ ان کي عمر 78 برس تھي۔

وہ 26 اپريل 1932 ء کو بھارت کے شہر حصار ميں پيدا ہوئے۔ انہوں نے 1954 ميں کنگ ايڈورڈ ميڈيکل کالج سے ايم بي بي ايس کيا ۔ جبکہ اسلامک اسٹڈيز ميں ماسٹر کي ڈگري کراچي يونيورسٹي سے 1965ء ميں حاصل کي۔ ڈاکٹر اسرار نے تحريک پاکستان ميں بھي حصہ ليا وہ دوران طالب علمي اسلامي جمعيت طلباء ميں شامل رہے جس کے بعد انہوں نے جماعت اسلامي ميں شموليت اختيار کرلي تاہم 1957 ميں انہوں اس سے عليحدگي اختيار کرلي اور اپنا تمام وقت اسلامي تحقيق ميں صرف کيا۔ وہ مختلف ٹي وي چينلز پر اسلامي پروگرامات بھي کرتے رہے ہيں۔ ڈاکٹر اسرار احمد کي نمازجنازہ آج بعد نماز عصر خالد مارکيٹ گرؤنڈ لاہور ميں ادا کي جائے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں