انقرہ (ثناءنیوز) ترکی میں پولیس نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 4 فوجی جرنیلوں سمیت مزید 19 افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔
حراست میں لیے گئے افراد میں ایک حاضر سروس کرنل کے علاوہ باقی تمام ریٹائرڈ فوجی افسران ہیں۔ تمام افراد کو 14 مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیاہے خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے مبینہ طور پر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنےوالے 95 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جن میں زیادہ تر حاضر سروس فوجی افسران ہیں ۔ ترکی میں فوجی طاقت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں 100 سویلین اور حاضر سروس فوجی افسران پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
آپ کی رائے