سوئس مقدمات کی بحالی میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے، منورحسن

سوئس مقدمات کی بحالی میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے، منورحسن
munawar-hassanبورے والا (ايجنسياں) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ صدر زرداری حکومت اور اختیارات ہونے کے باوجود اپنی اہلیہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکے عوامی مسائل کیا حل کریں گے۔ بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے پہلے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوئس مقدمات کی بحالی میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اسلام آباد تک مارچ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے یہاں سیرت النبی کے موضوع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے کہی، اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر عزیز لطیف، صوبائی سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راؤ ظفر اقبال، امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی حاجی محمد طفیل وڑائچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سید منور حسن نے کہا کہ دین اسلام ایک تحریک کی صورت میں غالب آیا آج بھی ہماری قومی سلامتی اور بقا کے لئے امریکا سے نجات کا واحد راستہ حضورصلى الله عليه وسلم کی سیرت کے مطابق عملی تحریک چلائی جائے، قرآن و سنت پر مبنی نظام حیات کے نفاذ کے بغیر مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت پر قابو نہیں پایا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کی بجائے این آر او زدگان کو تحفظ دینے کے لئے عدلیہ سے ٹکراؤ کے راستے پر گامزن ہے، 18فروری کے انتخابات میں کامیاب ہونے والوں نے کہا تھا کہ قوم نے امریکی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے مگر آج وہی امریکی ایجنڈے پر عمل کر کے قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دے چکے ہیں۔ آج ملک کی سیاسی اور فوجی قوتیں برملا طور پر کہہ رہی ہیں کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر سرحد اور بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے خودکش حملہ آور بھیج رہا ہے، بھارت آبی جارحیت کے تحت دریاؤں کا پانی بند کر رہا ہے اور دریائے کابل پر بند باندھنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے مگر ہماری حکومت اس کے خلاف احتجاج کرنے کی بھی ہمت نہیں رکھتی، علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے 18ویں آئینی ترمیم کے سہارے لئے جا رہے ہیں حکومت ڈرون حملے بند کروائے اور سپریم کورٹ سے محاذ آئی ختم کر کے این آر او زدگان کے خلاف مقدمات کو کھولے تو 18ویں ترمیم کا فائدہ ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں