عراق میں بم دھماکے، چونتیس افراد ہلاک، ایک سو سے زائد افراد زخمی

عراق میں بم دھماکے، چونتیس افراد ہلاک، ایک سو سے زائد افراد زخمی
baghdad-blast2بغداد ( (TRTبغداد میں ہونے والے حملوں میں چونتیس افراد ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بغدادکے علاقوں اور شولا اور چاکوک میں منظم طریقے سے دھماکے کیے گئے۔
وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ، ان دھماکوں میں سے ایک سابق برطانوی سفارت خانے کی عمارت کے قریب ہوا جسے ایک خود کش حملہ آورکمانڈو نے منظم کیا تھا۔
شہری سلامتی اور پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے علاقوں شولا اور چاکوک میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم چار عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے درمیان خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں