مغربی ممالک پرحملوں کے لئے خواتین کوتربیت دی گئی ہے، رچرڈ کلارک

مغربی ممالک پرحملوں کے لئے خواتین کوتربیت دی گئی ہے، رچرڈ کلارک
abumansurواشنگٹن(خبررساں ادارے) وائٹ ہاؤس کے سابق انسداد دہشت گردی کے مشیر رچرڈ کلارک نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے یمنی ونگ نے مغربی ممالک کے حساس مقامات پر حملوں مسافر طیاروں کو تباہ کرنے کیلئے خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیار کرلیا ہے۔

رچرڈ کلارک نے امریکی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ کرسمس کے موقع پر امریکی طیارے کو تباہ کرانے کی ناکام کوشش کرنے والوں نے غیر عرب خواتین خودکش حملہ آوروں کو اب مغربی ممالک پر حملے کیلئے تیار کیا ہے۔ ان خواتین کا حلیہ یورپین عورتوں جیسا ہوسکتا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یورپی پاسپورٹ کی حامل خواتین خودکش حملہ آوروں کا ٹارگٹ اسٹیڈیم، بندرگاہیں اور پاوراسٹیشن ہوسکتے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر امریکی ائیرلائن کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے نائیجیرین عمر فاروق عبدالمطلب کا تعلق بھی القاعدہ کے یمنی گروپ سے بتایا گیا تھا۔
گزشتہ روز دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ نے اپنا الرٹ لیول بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے مختلف مقامات پر دہشت گردحملوں کا قوی امکان ہے۔
ادھر برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ الرٹ لیول بڑھانے کا فیصلہ انتہاپسندوں کی جانب سے ایک بھارتی مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ اطلاع بھارتی حکام نے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی فائیو کو دی تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں