آج : 22 January , 2010

مرکزی خراسان: متعدد نوجوان علمائے کرام گرفتار

مرکزی خراسان: متعدد نوجوان علمائے کرام گرفتار
arrestتایباد(سنی آن لائن) گزشتہ دنوں خراسان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوان علمائے کرام گرفتار ہوگئے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق نئے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام گھر پہنچتے ہی خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار اور لاپتہ ہوگئے۔ بعد ازآں مختلف مقامات سے گرفتار ہونے علمائے کرام کو جیل بھیج دیاگیا۔

گرفتارعلمائے کرام کا تعلق خراسان کے شہر تربت جام، تایباد اور خواف سے ہے۔ ان کی گرفتاری کی وجہ ابھی تک مبہم ہے۔
یاد رہے حال ہی میں اسی صوبے کے ممتاز عالم دین اور مایہ ناز خطیب مولوی عبدالعلی خیرشاہی کو دو برس تک قید رکھنے کے بعد نو سال قید با مشقت اور جلاوطنی کی سزا سنائی گئی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں