آج : 22 January , 2010

نائیجیریا میں عیسائیوں کے حملے، 300 سے زائد مسلمان شہید، 900زخمی

نائیجیریا میں عیسائیوں کے حملے، 300 سے زائد مسلمان شہید، 900زخمی
nyjerya_mosqueابوجا (خبرساں ادارے) نائیجیریا میں مسلح عیسائیوں کے حملوں میں 300 سے زائد مسلمان شہید اور 900زخمی ہوگئے۔ وسطی نائیجیریا کے شہر جوز میں اتوار کو مسجد کی تعمیر پر شروع ہونے والا تنازعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

فسادات کا دائرہ مضافاتی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ مسلح گروپوں نے مساجد، گرجا گھروں اور نجی املاک پر حملے کئے اور انہیں آگ لگادی۔
شہر میں تاحکم ثانی کرفیو لگاکرتمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جگہ جگہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
مقامی پیش امام نے بتایا کہ گزشتہ روز مسجد میں 182 لاشیں لائی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے90 کی حالت تشویشناک ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں