جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں ڈرون حملے میں افراد 15 ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں ڈرون حملے میں افراد 15 ہلاک
wazir-attackاسلام آباد ۔ العربیۃ۔نیٹ: افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے زیر انتظام جنوبی وزیرستان کے درمیانی علاقے شکتوئی میں مشتبہ امریکی جاسوس طیاروں نے ایک اور میزائل حملہ کیا ہے، جس میں 15 مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے ملبے سے اب تک 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اسی علاقے میں 14جنوری کو بھی میزائل حملہ کیا تھا،جس میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔
پاکستانی طالبان کے لیڈر حکیم اللہ محسود نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ اس ہفتے مبیّنہ امریکی میزائل کے حملے میں بچ گیا تھا، ہفتے کے دن ایک نیا آڈیو ٹیپ جاری کیا تھا۔
محسود نے اس ریکارڈنگ میں کہا ہے کہ وہ زخمی نہیں ہوا تھا، اور اُس نے جمعرات کے روز جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے حملے کا ذکر بھی کیا ہے۔
پاکستان میں انٹیلی جنس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان کا لیڈر حکیم اللہ محسود جمعرات کے روز امریکا کے اُس مبیّنہ ڈرون کے حملے میں زخمی ہو گیا تھا، جس میں کم سے کم 12 مشتبہ جنگجو مارے گئے تھے۔
پاکستان میں سکیورٹی سے متعلق عہدے داروں نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز افغان سرحد کے قریب پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون کے دو اور حملوں میں کم سے کم 11 اور لوگ ہلاک ہو گئے۔ حملوں کا ہدف مشتبہ جنگجوؤں کے احاطے تھے۔
مشرقی افغانستان میں پچھلے مہینے ایک خودکُش حملے میں امریکی انٹیلی جنس کے سات ایجنٹوں کی ہلاکت کے بعد سے امریکا نے بغیر پائیلٹ طیاروں کے ذریعے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں