امریکا: اسامہ بن لادن کی نئی ممکنہ تصویر جاری

امریکا: اسامہ بن لادن کی نئی ممکنہ تصویر جاری
osamaواشنگٹن(مانیٹرنگ سیل): امریکی محکمۂ خارجہ نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ڈیجیٹل طریقے سے بدلی گئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ باون برس کی عمر میں اسامہ بن لادن اب ممکنہ طور پر کیسے دکھائی دیتے ہیں۔

اس تصویر کے لیے سنہ 1998 میں لی گئی اسامہ بن لادن کی ایک تصویر پر کمپیوٹر کی مدد سے کام کیا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ قریباً بارہ برس بعد اب اسامہ پر عمر نے ممکنہ طور پر ایسا اثر ڈالا ہوگا۔
محکمۂ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود تصاویر میں اسامہ کے دو روپ دکھائےگئے ہیں۔ ایک میں وہ اپنی لمبی داڑھی کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں تو دوسری تصویر میں اسامہ بن لادن کو تراشیدہ داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔
القاعدہ کے بانی اور قائد اسامہ بن لادن امریکہ کو مطلوب ترین شخص ہیں۔ ان کام سنہ انیس سو اٹھانوے میں شمالی افریقہ میں امریکی سفارتخانوں اور سنہ 2001 میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں لیا جاتا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اسامہ بن لادن اس وقت افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں موجود پہاڑوں میں کہیں روپوش ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں