ماسکو- خبر رساں ادارے: روس کےعلاقے شمالی قفقاز کے شہر “ماخا چکالا” میں پولیس اسٹیشن پر خود کش دھماکے میں چھ اہلکار ہلا ک اورسولہ زخمی ہو گئے ۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اسٹیشن کی پارکنگ میں بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار مو قعے پر ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے چیف شامل گوسینوو کا کہنا ہے کہ اہلکار نے حملہ آور کو گاڑی چلانے سے روکنے کی کوشش کی جس پر حملہ آور نے دھماکا کر دیا ،جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلا ک اور سولہ زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظا ہر کیا ہے . داغستان کی پڑوسی جمہوریہ انگشتیا میں اگست میں اسی طرح کے ایک کار بم دھماکے میں چوبیس افراد ہلاک اور دوسو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے.
روس کی مسلم اکثریتی جمہوریاٶں میں گذشتہ ایک سال کے دوران تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہواہے اور حملہ زیادہ ترحملوں میں روسی پولیس اہلکاراور دوسرے حکام کو نشانہ بنارہے ہیں.بعض تجزیہ کارتشدد کے اس سلسلے کو کریملن کی حمایت یافتہ انتظامیہ اور اسلامی جنگجوٶں کے درمیان خانہ

آپ کی رائے