
کراچی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ہلاکتوں کا نوٹس لیا ہے اور صورت حال سے نمٹنے کیلئے کارروائی کا حکم دیا ہے۔فائرنگ کے واقعات پر آئی جی سندھ اصلاح الدین بابر خٹک کی جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس تیارہے اور متاثرہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے جبکہ رینجرزبھی پولیس کے بیک اپ کیلئے تیار ہے، ضرورت پڑنے پر رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے ۔ آئی جی سندھ نے حالیہ واقعات پر کوئی بھی سیاسی دباؤ قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
آپ کی رائے