
صوبہ بردک کے سرکاری ترجمان کے مطابق افغان آدمی اور نیٹو فوجی طالبان کے خلاف کاروائی کے دوران ایک دوسرے سے لڑ پڑے فائرنگ کے تبادلے میں 6افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق اس دوران نیٹو ہیلی کاپٹروں نے بھی افغان آرمی کی جیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی ۔ تاہم واقعہ قابل افسوس ہے ۔ نیٹو نے واقعہ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے دوسری جانب طالبان نے دوبئی میں اقوام متحدہ کے نمائندہ سے ملاقات کی سختی سے تردید کر دی ہے طالبان نے مذاکرات سے متعلق خبروں کو افواہ اور پروپیگنڈہ اقرار دیا ہے ۔ طالبان نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے خلاف افغانستان میں مذاحمت جاری رہے گی
آپ کی رائے