متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی حملے میں حماس کے راہنما کی شہادت کی تصدیق

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی حملے میں حماس کے راہنما کی شہادت کی تصدیق
mabhoohدمشق (مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دوبئی میں تنظیم کے راہنما محمد المبحوح کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ان کا خون مہنگا پڑے گا۔

جمعرات کے روز دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ اداروں کی جانب سے حماس کے راہنما کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، تنظیم اسرائیلی جارحیت کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
عزت رشق نے کا کہنا تھا کہ وہ مبحوح کی شہادت کی تحقیقات اور اسرائیلی حملے کی چھان بین کے لیے متحدہ عرب امارات کے انٹیلی جنس اداروں سے بھی تعاون لے رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں بعض دیگر عرب ممالک کے ادارے بھی ان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عزت رشق نے کہا کہ شہید کمانڈر کا جسد خاکی جمعرات کے روز شام کے دارالحکومت دمشق منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جمعہ کے روز ان کی تدفین کی جائے گی۔
حماس کے راہنما نے کہا کہ اسرائیل ماضی میں بھی حماس کی قیادت کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتا رہا ہے تاہم اس سے نہ تو تنظیم کو ختم کیا جا سکا اور نہ ہی تحریک آزادی فلسطین کو دبایا جا سکا۔ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اس کا بدلہ لیا جائے گا اور اسرائیل کو شہید کے خون کا بدلہ دینا ہو گا۔
شہید کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے عزت رشق نے کہا کہ محمد مبحوح القسام بریگیڈ کے بانیوں میں سے تھے اور انہوں نے اپنی جہادی مہمات میں دواسرائیلی فوجیوں کا اغوا بھی شامل ہے، جن کے بدلے میں اسرائیل کو کئی فلسطینی قیدی رہا کرنا پڑے تھے۔ وہ طویل مدت سے اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی نظروں میں تھے اور صہیونی بھیڑیے ان کے تعاقب میں تھے۔ انہوں نے شہید راہنما کی شہادت کی قبولیت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں