مفتی مولانا عبدالغفور ابراہیمی انتقال کرگئے

مفتی مولانا عبدالغفور ابراہیمی انتقال کرگئے
rehlatمشہد ۔ سنی آن لاین: مشہد سے موصولہ اخباری اطلاعات کے مطابق مشہد کے دینی مدرسہ سنت نبوی کے مفتی، مولانا عبدالغفور ابراہیمی جمعرات کی صبح قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

مولانا ابراہیمی کا شمار صوبہ خراسان رضوی کے دارالحکومت مشہد کے معروف اور ممتاز سنی علمائے کرام میں ہوتاتھا۔ انہوں نے اپنی بابرکت زندگی کو دعوت حق اور دینی شعور پیدا کرنے میں صرف کیا۔ خاص طور پر فقہ اور دینی مسائل کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اس حوالے سے جامعہ دارالعلوم زاہدان نے مرحوم کے پسماندگان کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
موت العالِم موت العالَم
مشہد کے ممتاز اور مایہ ناز عالم دین مولانا عبدالغفور ابراہیمی کے سانحہ ارتحال کے افسوسناک اور غمگین کرنے والی خبر موصول ہوئی جس سے ہمیں انتہائی افسوس ہوا۔ موصوف کا شمار مشہد کے ممتاز علماء وفقہاء میں ہوتاتھا۔
انہوں نے فقہی مسائل کے حوالے سے کئی سالوں تک تحقیق و تدریس کی خدمت سرانجام دی اور معاشرے کو اپنی مبارک خدمات سے نوازا۔
مرحوم مولانا ابراہیمی کے تلامذہ اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ رب کریم کے سامنے دعا گو ہیں مرحوم کی مکمل مغفرت فرما کر ان کی درجات بلند فرمائے اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
جامعہ دارالعلوم زاہدان
سنی آن لاین کی ٹیم بھی مولانا کے سانحہ ارتحال کو ایرانی اہل سنت خاص طور پر مشہد کے مسلمانوں اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت تعزیت پیش کرتی ہے. اللہ تعالیٰ ان کی درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور ثواب کثیر سے نوازے۔ آمین
اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه و وسّع مدخله وأكرم نزله. اللهم أسكنه فسيح جناتك وثبته على قولك الثابت واجبر أهله مصيبتهم واصبرهم على فقيدهم وإنا لله وإنا إليه راجعون لا حول ولا قوة إلى بالله.


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں