سری لنکا: مہیندہ راجپکشے کی’جیت‘

سری لنکا: مہیندہ راجپکشے کی’جیت‘
srelankکولمبو (ایجنسیاں): سری لنکا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدارتی انتخابات میں صدر مہیندہ راجپکشے کی جیت ہو گئی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق پچاسی فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے اور صدر راجپکشے کو اپنے حریف جنرل فونسیکا پر ایک ملین ووٹوں کی برتری ہے۔
دوسری جانب ان کے مدِ مقابل جنرل سرتھ فونسکا کولمبو کے جس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں اس کو فوج نے گھیر لیا ہے۔
تاہم فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل کے سامنے تقریباً چار سو لوگ جمع ہو گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کو ان افراد کے وہاں جمع ہونے کا مقصد معلوم نہیں ہے لیکن حفاظتی اقدامات کے تحت فوج کو ہوٹل کے گرد تعینات کیا گیا ہے۔
جنرل فونسکا کا کہنا ہے کہ ان کو خدشہ ہے کہ ان کی صدارتی الیکشن میں فتح کے بعد فوج ان کو گرفتار کر لے گی۔ تاہم حکام نے اس خدشے کو رد کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں نو اعشاریہ آٹھ پانچ ملین لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں جبکہ صدر راجپکشے نے ایک ملین ووٹ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق جنرل فونسکا سنہالی ووٹ کو تقسیم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں مسلمان اور تمل اقلیتی ووٹروں کا ان انتخابات کے نتائج میں اہم کردار نہیں ہے۔
انتخابی مہم میں ہنگاموں کے درمیان چار افراد ہلاک ہوئے لیکن منگل کو پولنگ کے دن کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
تاہم تمل علاقوں بی بی سی کی مانیٹرنگ کے مطابق جافنا میں پولنگ سے قبل اور پولنگ شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد چھ دھماکے ہوئے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ایک اور علاقے میں دو دھماکے ہوئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں