’حافظان قرآن‘ کے لقب سے مشہور ہونے والا ’زاہدان‘ اور اس میں واقع ’دارالعلوم‘ اہل سنت ایران کا سب سے بڑا دینی و علمی مرکز جمعرات پانچ مئی دوہزار سولہ (ستائیس رجب) کو دو لاکھ کے قریب فرزندانِ توحید کے میزبان تھے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے پچیسویں تقریب ختم بخاری و دستاربندی دارالعلوم زاہدان نے اہل سنت ایران کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اہل سنت ایران کی راہ اعتدال و میانہ روی ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کی نہیں سنی اور ہمیشہ […]
اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے ’مکالمہ و مذاکرہ‘ کو خطے کے بحرانوں کا واحد حل قرار دیتے ہوئے لڑائی و چقلش سے گریز کا مشورہ دیاہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اسماعیلزہی دامت برکاتہم نے دارالعلوم زاہدان کی اکیسویں تقریب دستاربندی وختم صحیح بخاری (2012-06-18ء) کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران کی اہل سنت برادری اپنے ملک میں اقتدار و مقام کے درپے نہیں بلکہ عزت و کرامت سے جینا چاہتی ہے۔
ممتاز سنی سرگرم کارکن اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا نظرمحمد دیدگاہ نے ستائیس رجب 1433ہ۔ق کی تقریب دستاربندی دارالعلوم زاہدان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حقیقی مؤمن ایمان لانے کے بعد صبر واستقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور صرف زبان سے ایمان لانے پر اکتفا نہیں کرتے۔
ممتاز دینی ادارہ، عین العلوم گشت سراوان، کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف حسین پور دامت برکاتہم نے اپنے بیان کا آغاز سورت الفتح کی آخری آیات کی تلاوت سے کرتے ہوئے ’صحابہ کرام‘ کے مقام کے بارے میں گفتگو کی۔
صدردارالافتا دارالعلوم زاہدان مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی نے اکیسویں تقریب ختم بخاری و دستاربندی دارالعلوم زاہدان کے حاضرین سے ’خاندان اور اس کی اصلاح کی اہمیت‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان کا آغاز قرآنی آیت: «یا ایهاالذین آمنوا قوا أنفسکم و اهلیکم نارا…» کی تلاوت سے کیا۔
استاذالحدیث دارالعلوم زاہدان مولانا احمدناروئی نے اپنے بیان کا آغاز قرآنی آیت: «مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ» کی تلاوت سے کرتے ہوئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اونچے مقام خاص کر خلیفہ ثانی حضر ت عمررضی اللہ عنہ کے حکومتی اور […]
کنارک کے سنی خطیب مولانا عبدالمالکی ملک پور نے ’انسانی حقوق‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیت: «وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلًا» کی تلاوت سے کیا۔
چابہار سے منتخب رکن مجلس شورا، یعقوب جدگال، نے تقریب ختم بخاری جیسی محفلوں کو انسان کی روحانی غذا قرار دیتے ہوئے کہا: انسانی جسم ورزش، کھانے پینے اور آرام کرنے سے پرورش پاتاہے، لیکن روح کی غذا ایسی محافل میں شرکت ہے۔ ان جلسوں میں سیدالمرسلینﷺ کے ارشادات کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہے […]