مسلح تنظیم جماعت التوحید والجھاد نے شمالی مالی میں اپنے زیرنگین علاقوں میں اسلامی امارات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لندن میں قائم انسانی حقوق آبزروٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام کے جنوبی شہر درعا میں فوجی چیک پوائنٹ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے بارودی دھماکے میں بشار الاسد کے وفادار 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔
ترک حکام نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ترکی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے (سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ایچ پیٹریاس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انھوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایک عورت سے شادی سے ماورا ناجائز جنسی تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہزاروں افراد نے ملک کے مجوزہ آئین میں اسلامی شریعت کوقانون سازی کا بنیادی مآخذ قرار دلوانے کے لیے نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا ہے۔
جاپان نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس ماہ دنیا بھر کے ساٹھ ممالک سے تعلق رکھنے والے قریباً ایک سو پچاس مندوبین کا ٹوکیو میں اجلاس ہو گا جس میں شامی تنازعے پر غور کیا جائے گا۔
طائف ،البا اورمدینہ منورہ کے بعد مکہ مکرمہ میں بھی طوفانی بارش جاری ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر خودکش کار بم حملے میں اکیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلفورنیا کی عدالت نے گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر مارک بیسلے کو ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔
امریکا کے صدارتی انتخاب میں براک اوباما کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی نے نتائج کے غیر سرکاری اعلان کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “میں نے صدر براک اوباما سے رابطہ کر کے انہیں صدارتی انتخاب جیتنے کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔