التوحید و الجھاد نے مالی میں اسلامی حکومت قائم کر دی

التوحید و الجھاد نے مالی میں اسلامی حکومت قائم کر دی

مسلح تنظیم جماعت التوحید والجھاد نے شمالی مالی میں اپنے زیرنگین علاقوں میں اسلامی امارات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب جماعت انصار الدین کا ایک وفد منظم جرائم اور دہشت گردی کو خیرباد کہتے ہوئے جمعرات کو الجزائر سے روانہ ہوا۔ بعض مبصرین کے خیال میں تحریک التوحید والجھاد کا حالیہ موقف الجزائر، افریقی یونین اور بین الاقوامی کوششوں کو خراب کرنے کا باعث بنے گا۔

الجزائر سے شائع ہونے والے عرب اخبار ‘الشروق’ کے مطابق انصار الدین جماعت الجزائری سفارتکاروں کے اغوا میں ملوث جماعت التوحید و الجھاد نے الجزائر سمیت مالی کے ہمسایہ ملکوں میں مرتد حکومتوں کے خلاف جنگ کی دھمکی دی ہے۔ ماضی میں اس تنظیم پر الجزائر میں دو دھماکے اور الحصراوین کیمپوں سے غیر ملکیوں کے اغوا جیسے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔

متوقع فوجی مداخلت کے حوالے سے جماعت التوحید والجھاد نے ایک بیان میں کہا کہ ‘شیطانی اتحاد’ علاقے میں جو آپریشن کرنا چاہتا ہے وہ ناکام ہو گا۔ یہ کارروائی اس قوم کے بیٹوں کے لئے ایک مہمیز کا کام کرے گی اور وہ جوق در جوق قافلہ جہاد میں شامل ہوں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں