عالم اسلام کے اہم ترین دینی ادارہ جامعۃ الازہر کے شیخ اعظم ڈاکٹر احمد الطیب نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران ایرانی اہل سنت کی دینی و تعلیمی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔
مصر کی ایک عدالت نے ملک کے سابق صدر حسنی مبارک کو دی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل قبول کرتے ہوئے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں فوج بلانے، ایمرجنسی لگانے اور گورنر راج لگانے کے حق میں نہیں، ان ہائوس تبدیلی لائی جائے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، یہ حل کا راستہ ہے۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد صوبہ بلوچستان میں دو ماہ کے لیے گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے جس کے بعدگورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی صوبے کے چیف ایگزیکٹو بن گئے ہیں۔
پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں سترہ سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔
ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جائزاشیاء کے اسمگلرز پر فائرنگ کے واقعات کو المناک قرار دیتے ہوئے ملک کی ابتر معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ایرانی حکام اور سکیورٹی اداروں کو چشم پوشی و احتیاط کا مشورہ دیا۔
اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے شام کے لیے مشترکہ امن ایلچی الاخضر الابراہیمی نے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کا ملک کی عبوری حکومت میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ, تجارتی مرکز کراچی اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات میں بم دھماکوں اور فائرنگ سے 120 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے جمعہ کو ایک تاریخی حکم نامہ جاری کیا ہے۔اس کے تحت خواتین کو بھی شاہ کی شوریٰ کونسل کا رکن بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ افغان فوج اس سال پورے ملک کاکنٹرول سنبھال لیگی، القاعدہ کو افغان جنگ سے شدیدنقصان پہنچایا، القاعدہ دوبارہ افغانستان سے امریکاپرحملے نہیں کرسکتی۔