خطیب اہل سنت زاہدان نے مغربی طاقتوں کی جنگ اور دھمکی کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے ’اقوام متحدہ اور دیگر سپرپاورز کہلانے والے‘ ملکوں سے مطالبہ کیا جنگ اور تشدد کے بجائے صلح اور امن کی راہ فراہم کرنے لیے قدم اٹھائیں۔
شام میں حکومت کے خلاف برسرِ پیکار النصرہ گروپ نے امریکہ کی جانب سے دولتِ اسلامیہ کے خلاف بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’اسلام کے خلاف جنگ‘ قرار دیا ہے۔
مصری عدالت نے طویل عرصہ تک مصر میں اقتدار کی مسند پر بیٹھنے والے سابق صدر حسنی مبارک کےخلاف مقدمے کا فیصلہ 29 نومبر تک موخر کر دیا ہے۔ حسنی مبارک پر مظاہرین کے قتل اور کرپشن کے الزامات عائد ہیں۔
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایک راکٹ حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصار الشریعہ نے قبول کی ہے۔
امریکی فوجی کی قیادت میں شام میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی چوتھی شب چار ٹینکوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ ایک کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
سعودی عرب کی حکومت کی خصوصی کاوش کے تحت ماہرین فن کے دست ہنر سے تیارکردہ خانہ کعبہ کا نیا غلاف ’’کسوہ‘‘ تیار کر لیا گیا ہے۔
سابق کرکٹر محمد یوسف کے بھائی اور بھابھی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہونے کے بعد بیٹے سمیت اسلام قبول کر لیا ہے۔
امریکہ کی فوج کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں کئی سال لگیں گے۔
نیو یارک کی ایک عدالت نے نائن الیون کے بعد القاعدہ کے ترجمان رہنے والے اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
مناسک حج جمعرات 2 اکتوبر سے شروع ہونے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ 3اکتو بر کو ہونے کا امکان ہے چنانچہ اس سال حج اکبر ہوسکتا ہے۔جب کہ کہ سعودی وزارت حج کے مطابق اب تک 9 لاکھ عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔