مولانا محمدانور سیدزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مولانا محمدانور سیدزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی ضلع سراوان کے ممتاز بلوچ عالم دین، “مولانا محمدانور سیدزادہ” تین ساتھیوں سمیت اتوار کی رات 6 اگست دو ہزار سولہ کو ایک حادثے میں انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بلوچستان کے ممتاز عالم دین مولانا محمدانور سیدزادہ، بیٹی اور داماد سمیت کار پر جاتے ہوئے ایک ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔
آپ نے کراچی کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم کراچی سے فراغت حاصل کی تھی۔
مولانا محمدانور، مولانا سیدعبدالواحد گشتی (حضرت صاحب کے نام سے معروف) کے بڑے صاحبزادے تھے۔ مولانا سید عبدالواحد گشت شہر کے معروف دینی ادارہ ’عین العلوم‘ کے بانی اور مولانا حسین علی واں بھچراں (میانوالی) کے خلیفہ مجاز اور خاص شاگرد تھے۔
مرحوم ایک عرصے تک عین العلوم گشت میں تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے اور اپنے والد کے انتقال کے بعد سراوان کے علاقہ پسکوہ منتقل ہوئے جہاں انہوں نے دینی مدرسہ دارالفیوض کے صدراور سینئر استاذ کی حیثیت سے دینی و اصلاحی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔
مولانا محمدانور اور ان کی بیٹی و داماد کی نماز جنازہ ضلع سراوان کے شہر گشت میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی امامت میں ادا کی گئی۔ خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سیدزادہ کو ایک نیک، متقی اور باعمل عالم دین یاد کیا۔
ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق نماز جنازہ میں عام شہریوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شخصیات نے شرکت کی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں