غلاف کعبہ کی صفائی اور تزئین کا کام پیشہ وارانہ انداز میں احترام کے ساتھ مکمل

غلاف کعبہ کی صفائی اور تزئین کا کام پیشہ وارانہ انداز میں احترام کے ساتھ مکمل

عمومی صدارت برائے امور حرمین شریفین کی زیر نگرانی متعلقہ ٹیموں نے غلاف کعبہ [کسوہ] کی صفائی او سجاوٹ کا کام پیشہ ورانہ انداز میں احترام کے جذبے کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق غلاف کعبہ سے گرد وغیرہ کو صاف کرنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ یونٹ نے حصہ لیا۔
غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے ادارے کے ڈائریکٹر فہد بن حضیض الجابری نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے مخصوص تربیت یافتہ کارکن کرتے ہیں۔ صفائی کے علاوہ غلاف کعبہ کی ڈھیلی پڑ جانے والی رسیوں کو بھی کھینچ کر دوبارہ باندھا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو کسنے اس کی چمک میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ غلاف کے چاروں جانب کے کونوں، چھت اور زیریں حصہ میں نصب کنٹوں کی صفائی اورانکی دیکھ بھال بھی کی جاتی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں