مصر؛ پولیس پر حملے کے الزام میں اخوان المسلمین کے 10 کارکنان کو سزائے موت

مصر؛ پولیس پر حملے کے الزام میں اخوان المسلمین کے 10 کارکنان کو سزائے موت

مصر میں مظاہروں کے دوران پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں اخوان المسلمین کے 10 کارکنان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے اور سب سے زیادہ اخوان المسلمین کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں کی جاری ہیں۔
مصر کی ایک مقامی عدالت نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ ان افراد کو پولیس پر حملے اور ہیلوان بریگیڈ نامی مسلح گروپ بنانے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
قبل ازیں اخوان المسلمین کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو پھانسی دی جاچکی ہے جب کہ اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے ملک کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔
صدر محمد مرسی کو ایک سال کے اقتدار کے بعد معزول کرکے جیل میں اسیری کے دوران شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اخوان المسلمین نے محمد مرسی کی موت کو قتل قرار دیا تھا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں