قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سال 2021ء کے دوران 357 فلسطینی شہید ہوئے۔
قومی سوسائٹی برائے شہدا فلسطین کے سیکرٹری جنرل محمد صبیحات نے بتایا کہ فیلڈ ریسرچ اور تحقیق کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجےمیں فلسطینیوں کی شہادتوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے۔ جمع کردہ اعدادو شمار کے مطابق یکم جنوری 2021ء سے 31 دسمبر2021ء تک 357 فلسطینیوں کوشہید کیا گیا۔ یہ ایک سال کے دوران فلسطین میں شہید ہونے والی خواتین کی سب سے بڑی تعداد ہے کیونکہ شہدا میں 19 فی صد خواتین ہیں۔ سنہ 1948ء کو فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بڑی تعداد میں خواتین کو شہید کیا گیا۔
صبیحات نے بتایا کہ شہدا میں 22 فی صد بچے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق گذشتہ برس مجموعی شہدا کی تعداد 357 رہی۔ غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 257 اور غرب اردن کے شہروں میں 100 فلسطینی شہید کیے گئے۔18 سال سے کم عمر کے 79 فلسطینی بچے شہید کیے گئے جو کہ کل شہدا کا 22 فی صد ہے۔ گذشتہ برس69 خواتین بھی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہوئیں جو کل شہدا کا 19 فی صد ہیں۔
آپ کی رائے