کھیڑی شکوہ پور کی جامع مسجد میں تقریب ختم کلام اللہ سے شیخ الحدیث کا اظہار خیال

معرفت خدا چاہتے ہو تو اللہ کے کلام کو یاد کرو : شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ قاسمی

معرفت خدا چاہتے ہو تو اللہ کے کلام کو یاد کرو : شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ قاسمی

قرآن حکیم اللہ کا کلام ہے جو کتاب کی شکل میں ہمارے سامنے ہے یہ کلام اللہ کے آخری نبی محمد ﷺ پرمسلسل ۲۳ سال تک نازل ہوتا رہا ہے،
آج اس کلام کو ناز ہوئے تقریباً چودہ سو سال گذر گئے لیکن جس حالت میں یہ قرآن ناز ل ہوا تھا، آج تک ویسا ہی ہے اس کی کسی لفظ یا حرف میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اس کے بالمقابل دوسری آسمانی کتابوں کا حال بالکل مختلف ہوچکا ہے، ان کے اندر تحریف وترمیم کردی گئی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کتب کے ماننے والے شرک وبت پرستی کا شکار ہوگئے ،
ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ نے کیا ، انہوں نے کہا کہ اس قرآن کریم کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر دور ہر زمانہ میں ایسے بندگان خدا موجود رہے ہیں ، جو اس فتنہ کا سد باب کر نے کے لئے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں اور جب بھی یہ فتنہ سر اٹھا تا ہے تو فوراً قلح قمع کردیا جاتاہے،
انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ہر دل عزیز ہے جو بھی پڑھتا ہے وہ اس سے متأثر ہوئے بغیر نہیں رہتا مسلمان کو تو اس سے بیحد انسیت اور تعلق ہے کہ جتنا بھی اس کی تلاوت کرتا ہے اس کے دل میں اللہ کے کلام کی اتنی ہی محبت اور عظمت بڑھتی چلی جاتی ہے، حفاظ، قراء علماء کے علاوہ ہوام بھی بڑی کثرت سے اس کی تلاوت کرتے ہیں ، وجہ صرف یہ نہیں کہ اس کی تلاوت باعث ثواب ہے بلکہ اس کے ہر ہر حرف پر دس دس نیکیاں ملتی ہے ، ہمیں اگر اللہ کی محبت چاہئے تو اس کے کلام کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں،
شیخ الحدیث نے مزید کہا کہ قرآن اللہ کا کلام ہے اور اس لئے نازل کیا گیا ہے تاکہ ہم اسے سمجھیں اس میں غور وفکر کریں اور اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو اس کی روشنی میں گذار دیں ، قرآن ایسی کتاب نہیں ہے جو زبر دستی کسی پر تھونپ دی گئی ہو اور مسلمان بھی اس کو بوجھ نہ سمجھیں ، بلکہ قرآن ہم سے کیا کہتا ہے اس پر غور وفکر کریں اپنے بچوں کی فکر کریں انہیں قرآن حکیم کی تعلیم سے آراستہ کریں انہیں قرآن یا دکرائیں اور اپنے لئے ذخیرہ آخرت بنائیں ، حافظ قرآن کے بارے میں آتا ہے کہ وہ دس ایسے شخصوں کو جنت میں لیجا ئے گا جنکے لئے جہنم کا فیصلہ کردیا ہوگا تو اس لئے قرآن کی اہمیت کو سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کریں،
اس دوران پروگرام میں قاری حامد، قاری آصف مقیم حال آندھرا پردیش ، مولانا جنید مظاہری،مولانا سرورعالم قاسمی ڈائریکٹر قمر کمپیوٹر اور گاؤں کے اکثر لوگ شریک تھے پروگرام کا اختتام شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ قاسمی کی دعا پر ہوا.

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں