ایران: ممتاز ترکمن سنی عالم دین انتقال کرگئے

ایران: ممتاز ترکمن سنی عالم دین انتقال کرگئے

کلالہ، گلستان (سنی آن لائن)شمالی صوبہ گلستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین ’حاج آخوند عاشور دردی سیدی‘ قضائے الہی سے سوموار دس نومبر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ایران کی ترکمن برادری سے تعلق رکھنے والے عالم دین نے ایک سو برس بابرکت عمر پاکر عوام کی دینی رہنمائی کی۔ آپ ضلع کلالہ کے جامعہ احمدیہ کے بانی ہیں اور کئی عشروں تک تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔

مرحوم کے انتقال پر مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تعزیتی پیغامات بھیج کر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

صوبہ گلستان کے نامور عالم دین مولانا محمدحسین گرگیج اور مہتمم دارالعلوم زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے مرحوم حاج سیدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں