سانحہ راولپنڈی:عینی شاہدین کے اندراج کاپہلامرحلہ مکمل

سانحہ راولپنڈی:عینی شاہدین کے اندراج کاپہلامرحلہ مکمل

سانحہ راولپنڈی کی عدالتی انکوائری کرنے والے عدالتی کمیشن نے عینی شاہدین کے نام درج کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

مجموعی طور پر 90 کے قریب افرادنے اپنے نام بیان حلفی کے ساتھ درج کرادیے۔ جمعے کومختلف مکاتب فکر کیافرادہائی کورٹ آتے رہے، اس وجہ سے نام درج کرنے کے وقت میں بھی توسیع کی گئی، غالب امکان ہے کہ عدالتی کمیشن  پیرکوبیانات کی ریکارڈنگ شروع کرے گا، یہ تمام کارروائی اوپن ہوگی۔ عدالتی کمیشن میںسابق سی پی او، آر پی او،کمشنر، ڈی سی او، ایس ایس پی آپریشن، ایس پی سیکیورٹی، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی کے بیانات بھی ریکارڈکیے جائیں گے۔
عدالتی کمیشن کے سربراہ جسٹس مامون الرشید شیخ ہائی کورٹ بلڈنگ کے فرسٹ فلورپرفرائض انجام دے رہے ہیں عدالتی کمیشن کی سیکیورٹی بھی انتہائی فول پروف بنادی گئی ہے۔ اے پی پی کے مطابق جمعے کو51افرادنے سانحے سے متعلق معلومات، شواہدفراہم کرنے کیلیے کمیشن کے پاس رجسٹریشن کرائی، عدالتی کمیشن شواہد داخل کرانے کیلیے رجسٹریشن کاعمل مکمل ہونے کے بعدآج سے تحقیقات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گا۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین