کابل:امریکی وزیر دفاع کی موجودگی میں خودکش دھماکا

کابل:امریکی وزیر دفاع کی موجودگی میں خودکش دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے باہر خود کش دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ امریکی وزیر دفاع محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابل میں خود کش حملہ آور نے وزارت دفاع کی عمارت کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے ہلاکتوں کے ساتھ  کئی شہری زخمی بھی ہو گئے۔ نیٹو حکام کے مطابق  افغانستان کے دورے پر آئے نومنتخب امریکی وزیر دفاع چک ہیگل بھی  کابل میں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔
دوسری طرف امریکی سفارتخانے نے اہلکاروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ  روز نئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں، صحافیوں سے گفتگومیں انہوں نےکہا کہ  امریکا افغانستان میں اب بھی حالت جنگ میں ہے اور امریکی فوجی انخلاء کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی منتقلی درست طریقے سے ہو، امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ افغان حکام سے مل کر سیکیورٹی کی منتقلی یقینی بنائیں گے۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین