جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کو دیر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق، بدھ کو باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کیخلاف مقدمے میں سراج الحق دیر کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت مسترد کر دی گئی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
سال دو ہزار آٹھ میں باجوڑ ایجنسی آپریشن کیخلاف ریلی نکالنے پر سراج الحق کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جماعت اسلامی نے سراج الحق کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈان نیوز

آپ کی رائے